ایک ایسا اشارہ جس کو امریکہ سمیت برطانیہ کینیڈا میں گھریلو تشدد کے خلاف استعمال کیا جاتاہے وہ ایک 16 سالہ لڑکی کی زندگی بچا گیا۔ امریکہ کے شہر لوریل میں ایک شخص نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر ویڈیو ڈالی جس پر دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک لڑکی گھریلو تشدد سے بچاؤ کے لیے اشارے بنا رہی ہے جو اس کے موبائل فون پر ریکارڈ ہوگئی۔ اس ٹک ٹاک صارف نے وہ ویڈیو ٹک، ٹاک میں اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ لوریل شہر کی پولیس کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ خود بھی گاڑی کا پیچھا کرتا رہا۔ پولیس اس شکایت کندہ کے ساتھ ساتھ مسلسل رابطے میں رہی اور جو گاڑی کو مسلسل ٹریک کررہا تھا۔ پولیس نے اس کی معلومات کی بنا پر ایک اسٹاپ پر روٹین چیکنگ کے نام پر ملزم کی گاڑی کو روکا اور پھر اسے اپنی حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مغوی لڑکی 2 نومبر کو اپنے گھر نارتھ کیلورینا سے لاپتا ہوگئی تھی جس پر اس کے والدین نے متعلقہ پولیس حکام کو آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے 61 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے فون سے لڑکی کی نازیبا تصاویر بھی ملیں ہیں۔
مدد کے اشارے کیا ہیں؟
یہ ہاتھوں کے اشارے جس سے آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ آپ گھریلو تشدد کا شکار ہیں جسے آپ خاموشی کے ساتھ ہاتھوں کے اشاروں سے کسی بھی شخص کو مدد کا پیغام دے سکتے ہیں۔ اشارہ کرنے کیلئے ہاتھ کو مخاطب شخص کے سامنے پوری طرح کھولیں پھر انگوٹھے کو 4 انگلیوں کی مدد سے بند کرلیں یعنی انگوٹھا 4 انگلیوں کے درمیان ہو۔ مٹھی کو مخصوص طریقے سے بند کرنے کا اشارہ دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
Discussion about this post