پہلی بار جب آپ اس تشہیری ویڈیو کا نظارہ کریں گے تو گمان ہوگا جیسے کسی ہالی وڈ یا بالی وڈ کی فلم کا ٹریلر ہے، جس میں گالف کھیلتے مناظر ہیں تو کبھی گاڑیوں کی ظفر موج ہے، تو کہیں پھڑکتے ہوئے فلمی انداز کے مکالمات، جس میں کسی ہیرو کی طرح پستول تان کر کسی انجانے کا نشانہ لیا جارہا ہے تو کہیں شاعری کا شوق بھی جھلک رہا ہے۔ یعنی بارہ مسالے کی چاٹ اس 2منٹ کی ویڈیو میں مل جائے گی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
Ye kaun bhaijan hain? pic.twitter.com/1iJPnK6Hb0
— Ali Aftab Saeed (@aliaftabsaeed) September 6, 2021
سوشل میڈیا پر تشہیری ویڈیو پر دلچسپ ردعمل
پہلے پہل تو کسی کی کچھ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ویڈیو میں نظر آنے والے موصوف ہیں کون؟۔ جبھی تو ایک صارف نے یہ سب کچھ دیکھ کر ہالی وڈ سپراسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی 90کی دہائی کی فلم ’گڈ فیلس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ موصوف نے اس فلم کو کئی بار دیکھا ہوا ہے۔ تو ایک صارف کو آنجہانی رشی کپور کی یاد ستائی۔ ایک صارف نے کہا کہ انہوں نے سرچ انجن ’گوگل‘ کو کھولا اور سارے اچھے مکالمات ویڈیو میں استعمال کر ڈالے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کہیں یہ ملک ریاض کی ’بائیو پک‘ تو نہیں؟ ایک نے یہ بھی لکھا کہ یہ موویز کے طاہر شاہ ہیں۔ایک صارف نے تو ہالی وڈ فلم ’ہاؤس آف گوچی‘کے ٹریلر کی اسے کاربن کاپی قرار دے دیا ایک اور صارف کے مطابق باقی تو ٹھیک لیکن یہ ویڈیو کیوں بنائی؟ وہ بھی سستے ڈائیلاگز کے ساتھ۔
Ye wala confidence chahye, is it like a personal video or an upcoming film?
— Abdullah Sultan (@abdullahsultan) September 6, 2021
Jo bhi ho, movies ka Taher Shah lagta hai pic.twitter.com/19VhEPwxcV
— ɹɐqʞɐ uɐɹɯı (@iakbar55) September 6, 2021
Mujay Tahir Shah ka chota bhai lag raha ha
— Muhammad Rehman (@M_Rehman_ok) September 7, 2021
ویڈیو میں نظرآنے والے ’ہیرو‘ آخر کون ہیں؟
ایکشن سے بھرے مکالمات اور ایڈونچر دکھانے والے دراصل یہ سید عمر نذر شاہ ہیں۔ جو چیئرمین اسپائر گروپ آف کالجز ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ چینل 7کے مالک بھی ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ نوجوانوں کے لیے جوشیلے اور ہمت افزائی سے بھرے لیکچرز بھی دیتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا صارفین پوچھ رہے ہیں کہ آخر انہوں نے ہالی وڈ سے متاثر ہو کر یہ ویڈیو کیوں بنائی؟ تو اس کا جواب ممکن ہے کہ وہ خود بہتر طور پر دے سکیں۔
Discussion about this post