پاکستان کرکٹ ٹیم جمعے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ کے میدان میں اترے گی۔ میرپور میں ٹیم اسی میچ کے لیے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف ہے لیکن بھارتیوں کو خوش کرنے والے تنگ نظر بنگلہ دیشی اس بار پر چراغ پا ہیں کہ نیٹ پریکٹس کے وقت پاکستان سبز ہلالی پرچم لگا کر کیوں پریکٹس کررہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش سے زیادہ بھارتی ٹی وی چینلز یہ شوشا چھوڑنے میں پیش پیش ہیں۔ جن کے اشاروں پرمتعصب اور تنگ نظر بنگلہ دیشی اب پاکستانی کرکٹ ٹیم اور سبز ہلالی پرچم پر اعتراضات اٹھارہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے دوران پرچم لگا نے کی روایت نئے کوچ ثقلین مشتاق نے شروع کی تھی۔ قومی ٹیم اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور پھر متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستانی پرچم کے ساتھ نیٹ پریکٹس کرتی رہی ہے۔
ثقلین مشتاق کا ماننا ہے کہ اس طرح کھلاڑیوں میں سامنے سبز ہلالی پرچم دیکھ کر اور زیادہ پرجوش ہونے کا موقع ملتا ہے اور وہ تصور کرتے ہیں کہ پورا پاکستان ان کی حمایت میں کھڑا ہے لیکن بنگلہ دیشی صارفین بے معنی بحث میں پڑ گئے ہیں کہ آخر جب کوئی اور غیر ملکی ٹیم ایسا نہیں کرتی تو پاکستان ایسا کیوں کررہی ہے۔کچھ تو ایسے بھارت نواز بنگلہ دیشی ہیں جو اس بات کا مطالبہ داغ رہے ہیں کہ سیریز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔اس سارے معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن نظر یہی آتا ہے کہ سیریز سے قبل خود بنگلہ دیشی تماشائی اسے متنازعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔جن کو بھارتی صارفین کی مکمل حمایت حاصل ہے جو اپنی ٹیم کی 10وکٹوں کی ہار کا بدلہ پاکستان سے لینے پر تلے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عبرت ناک شکست ملی تھی۔ بنگلہ دیشی تماشائی اب بلا جواز اور بے معنی تنقید اور اعتراضات لگا کر پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
Discussion about this post