گریمی ایوارڈز 2022 ایڈیشن کے لئے گزشتہ روز 10 نامزدگیوں کا اعلان ہوا جن میں موسیقی کی دنیا سے جڑے مقبول ترین نام شامل تھے، جن میں جیمی الین، بےبی کلیم، گلاس انیمل، جاپانیز بریک فاسٹ، سوئٹی، دی کڈ لاروئی، آرلوپارکس، فیننیس، آلوویاروڈریگو شامل تھے لیکن ایک نام جو سب کی توجہ کا مرکز بنا وہ نام تھا پاکستانی لڑکی عروج آفتاب کا۔ عروج آفتاب نے اپنے دلچسپ گانوں اور متنوع آواز کے انداز سے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیا جس کی وجہ سے وہ ‘بیسٹ نیوآرٹسٹ’ کی فہرست میں جگہ بناکر گریمی ایوارڈز 2022کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔
#GRAMMYs NOMINATIONS: BEST NEW ARTIST@arloparks @finneas @Jbrekkie @GlassAnimals @JimmieAllen @Saweetie @thekidlaroi @babykeem@oliviarodrigo @arooj_aftab pic.twitter.com/6NfdSUPaGE
— Complex Music (@ComplexMusic) November 23, 2021
چھتیس سالہ عروج آفتاب نے سنہ 2018 سے شہرت حاصل کرنا شروع کی جب امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو نے ان کے گیت کو اکیسویں صدی میں خواتین کے عظیم ترین گیتوں میں سے ایک قرار دیا تھا جبکہ عروج کی مدھر آواز میں گایا ہوا گانا ‘محبت’ کو معروف آن لائن میگزین پچ فورک نے بھی بہترین ٹریک قرار دیا ہے جو سابق صدر بارک اوبامہ کی سمر پلے لسٹ میں بھی شامل ہے، اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز نے ان کے ایک اور گانے کو سال کے 25 بہترین کلاسیکل میوزک ٹریکس میں شامل کیا تھا۔
With so many folks getting together with family and friends, there’s a lot to celebrate this summer. Here’s a playlist of songs I’ve been listening to lately—it’s a mix of old and new, household names and emerging artists, and a whole lot in between. pic.twitter.com/xwTPun9wsw
— Barack Obama (@BarackObama) July 10, 2021
عروج کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن اب وہ بروکلین میں رہتی ہیں، وہ مغربی موسیقی کے ساتھ ساتھ ریشمیٰ اور عابدہ پروین سمیت کئی ممالک کی موسیقی سے متاثر ہیں اور دنیا بھر میں لوگوں سے اپنی سحرانگیز موسیقی اور گانوں کے مختلف انداز کے لیے داد وصول کررہی ہیں۔ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر حدیقہ کیانی سمیت کئی مشہور شخصیات نے عروج کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Yes!!! Our very own @arooj_aftab has made music history by being nominated by the @RecordingAcad for Best New Artist! This is a very proud moment for our nation.
To celebrate, listen to Arooj’s tracks on her YouTube page right here https://t.co/dfPOalSOr2
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) November 23, 2021
BIG CONGRATS @arooj_aftab for becoming the first ever Pakistani to be nominated for best New artist for the 2022 @RecordingAcad GRAMMY award. This is truly incredible news. So so proud and happy. 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 23, 2021
Discussion about this post