پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نےمشترکہ طور پربینو قادر ٹرافی متعارف کروادی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے دو لیجنڈری لیگ اسپنرز سے منسوب اس ٹرافی کو متعارف کروانے کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔ مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی اب ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم اور مہمان ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد پیٹ کمنز نے بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کی۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Pakistan and Australia to play for Benaud-Qadir Trophy
More details ➡️ https://t.co/D1aBgCy7XB#PAKvAUS | #BoysReadyHain pic.twitter.com/HFbhdGCFXH
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 2, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ اس کھیل کی پذیرائی میں ماضی کے ان عظیم کھلاڑیوں کا بہت اہم کردار ہے اور ان پر لازم ہے کہ وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر نظریں بینو قادر ٹرافی پر جمی ہیں، دونوں ٹیموں میں شامل کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ شائقین کرکٹ کو اس سیریز میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ بینو قادر ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے ، ان دونوں لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وہ بہترین کارکردگی کرنے کی کوشش کریں گے۔
Captains unveil the Benaud-Qadir Trophy#BoysReadyHain #PAKvAUS pic.twitter.com/mpEJRD6AT6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2022
Discussion about this post