پاکستان نے افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ہیں، ہم خود مختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کیلئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر کی جانب سے پاک فضائیہ کے حوالے تمام تر سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی پیغام رسانی نہیں کی ہے۔ ،افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے الزامات افغان قیادت میں افغان عوام کی منشا کے مطابق مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہیں۔ ڈی ٹریک کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ نائب افغان صدر اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف متعدد مواقع پر ہرزہ سرائی کرچکے ہیں۔
Discussion about this post