پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 7 کی شروعات 27 جنوری سے کراچی سے ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی فاتح ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جو شام میں کھیلا جائے گا۔ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے ۔ جبکہ پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں ہوگا ۔ کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔ آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ۔ جس کے نتیجےمیں ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ تیاری کا بھرپور موقع ملے گا۔ رمیز راجا کے مطابق پاکستان کا اگلے سال کا کرکٹ سیزن اس بڑے ایونٹ سے ہوگا جس کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم مارچ اپریل میں اور پھر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریں گی۔
Discussion about this post