پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان حمزہ شہباز تو ابھی تک حلف نہیں اٹھا سکے لیکن دوسری جانب اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری کے 2 اسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو اسپیکر نے معطل کرکے تینوں افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ یہ بھی بیان کی جارہی ہے کہ اسپیکر کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے معطل افسران کے متعلق تحفظات تھے۔اُدھر وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔ جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اب تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
Discussion about this post