پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے موقع پر خاصی کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی جبکہ بیشتر ارکان اجلاس میں لوٹے لے کر پہنچیں۔ اس موقع پر جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پہنچے تو پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ارکان نے انہیں چاروں طرف سے گھیرلیا۔ دوست محمد مزاری پر حملہ کیا گیا۔ انہیں تھپڑ بھی مارے اور بال بھی نوچے گئے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حکومتی اتحادی اراکین نے حملے کردیا۔ تھپڑ مارے، بالوں سے گھسیٹا اور ڈپٹی اسپیکر کی کرسی بھی اٹھا کر پھنک دی۔ #PunjabAssembly #DostMohammadMazari #DeputySpeaker #HamzaShahbaz #PervezElahi #CMPunjab #Punjab #Pakistan #Taar pic.twitter.com/JGtZw2dKY0
— Taar.TV (@taar_tv) April 16, 2022
حکومتی اتحادیوں نے اس قدر ہنگامہ آرائی کی کہ پنجاب پولیس، بلڈنگ میں داخل ہوچکی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ارکان نے اس غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پنجاب اسمبلی میں اجلاس سے قبل شور شرابہ، منحرف اراکین کی آمد پر لوٹے لوٹے کے نعرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ڈیسک پر بھی لوٹا رکھ دیا۔ #HamzaShahbaz #PunjabAssembly #PervezElahi #Taar pic.twitter.com/6v0Fe2xg1q
— Taar.TV (@taar_tv) April 16, 2022
جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ غنڈہ گردی کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈاشروع کردی۔ جتنا چاہے پھڑپھڑالو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج مل کر رہے گا۔ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔
غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام PTI ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ شروع کر دی۔جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز انشاءاللّہ!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 16, 2022
Discussion about this post