سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج صرف شیڈول جاری ہوگا اسمبلی کی کارروائی کا آغاز 11 بجے ہوگا ۔ووٹنگ کا عمل آج نہیں ہوگا۔ وزارت اعلیٰ کے امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ممکن ہے کہ اتوار یا پیر کو نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کے لیے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان ہوگیا ہے۔ جہانگیر ترین کی نون لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں جہانگیر ترین گروپ نے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اُدھر حکومتی امیدوار اور قاف لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ بھی پرامید ہیں کہ وہ پنجاب کا معرکہ مار لیں گے۔ اس سے قبل جمعہ کی رات عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظور ہوگیا تھا جبکہ کابینہ بھی تحلیل کردی گئی تھی۔
Discussion about this post