پنجاب حکومت دیگر صوبوں سے بازی لے گئی اور ایک ایسا خوش آئند اقدام کیا، جس نے صفائی ستھرائی سے وابستہ افراد کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صوبائی محکمہ بلدیات نے باقاعدہ نوٹی فکشن کے ذریعے عوام اور اہلکاروں کو اس بات کا پابندی کیا ہے کہ وہ سینیٹری ورکرز کو ’چوہڑا‘ کہہ کر مخاطب نہیں کریں گے۔
الحمدلله
یہ وہ کام ہے جس کا کریڈٹ میں سینہ چوڑا کر لینا چاہوں گا
صفائی والوں کے جذبات کی ترجمانی متعلقہ فورم پر کرنے پر مجھے فخر ہےمحکمہ بلدیات کی طرف سے صفائی والے افراد کو لفظ *چوہڑا* کہنے پر پابندی
سینٹری ورکرز کو عزت دینے اور دیگر سہولیات کا مرسلہ جاری pic.twitter.com/HKg1ajCSJA— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) December 18, 2021
اس بات کا اعلان صوبائی بلدیات کے فوکل پرسن وقاص امجد نے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے کیا۔ انہوں نے یہ قدم اس لیے بھی اٹھایا کیونکہ حالیہ دنوں میں ایک سینیٹری ورکرکو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ عوام سے مخاطب تھا کہ وہ ’چوہڑا‘ نہیں بلکہ صفائی کرنے والا ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوکل پرسن وقاص امجد نے محکمہ بلدیات کے افسران کے ذریعے یہ نیا نوٹی فکشن جاری کرایا۔ نوٹی فکشن میں اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ سینیٹری ورکرز کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، انہیں بھرپور آزادی ہوگی کہ وہ اپنے خیالات اور کام سے متعلق اپنی رائے دے سکیں۔ سرکای دفاتر میں کام کرنے والے پابند ہونگے کہ اگر ان کی بات سے وہ متفق نہیں تو نہایت مناسب طریقے سے ان کی بات کو بغیر جھڑک کر یا غصہ ہو کر تحمل مزاجی سے سنیں۔ صوبائی بلدیات کے فوکل پرسن وقاص امجدنے اس بات کا بھی پابند کرایا ہے کہ سینیٹری ورکرز کے اچھے کاموں پر انہیں شاباشی بھی دی جائے اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے۔
Discussion about this post