قید میں ہو گی موجیں ۔۔ جیل میں دیکھنے کو ملیں گی فلمیں اور ڈرامے۔ پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سہولت کے لیے جیل اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔جیل سے انٹینا ہٹا کر کیبل مہیا کی جانے لگی ہے۔جس پر قیدی موسیقی کے پروگرام، فلمیں اور ڈرامے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ جس کے لیے جیل کی دری بے آرام ہے انہیں آرام دہ فوم کے گدے بھی گھر سے لانے کی اجازت ہوگی ۔ سردیوں میں ملے گا گرم پانی جو لکڑی یا کوئلے سے چلنے والے گیزر سے گرم کیا جائے گا۔اسی طرح گرمیوں میں میسر ہو گا ائیر کولربھی ۔اس کے علاوہ ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے پرزن سیلز میں روشنی مہیا کی جائے گی وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونےوالے اعلامیہ میں مختلف جرائم میں مبتلا افراد کو سہولیات دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

Discussion about this post