قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے کابل کی پروازوں کا آغاز پھر سے کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ طالبان کی طرف سے افغاستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ پہلی غیر ملکی کمرشل سروس ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق فلائٹ آپریشن کے لیے منظوری مل چکی ہے۔ اسلام آباد سے پہلا کمرشل طیارہ پیر سے باقاعدہ اڑان بھرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔ ترجمان کے مطابق کابل کی پرواز کے لیے 73 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو سماجی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں جو افغانستان جا کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں ۔ مزید پروازوں کا انحصار درخواستوں پر ہے۔
Discussion about this post