پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ کم سے کم تن خواہ 25 ہزار روپے ہو، اسی کے ساتھ ڈیلرز کے کمیشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یہ کمیشن 6 فی صد ہونا چاہیے۔اس کی وجہ وہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ بجلی مہنگی ہوگئی ہے، لوڈ شیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی لیے وہ یہ سارے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ جن فوری طور پر قبول نہیں کیا تو وہ مجبور ہوں گے ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کرنے پراور اس کے لیے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
Discussion about this post