وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، جس پر شہباز شریف نےانکار کردیا۔وزیراعظم نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے بات چیت کےلیے جارہے ہیں۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے۔ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کردیں گے۔ شوکت ترین کہتے ہیں کہ وہ پیسے چھوڑ کر گئے ہیں تو بتائیں وہ کہاں رکھے ہیں۔ پی ٹی آئی 22 بلین ڈالرز کہاں چھوڑ کر گئی ہے ؟ پتا بس بتادیں۔
حکومت گھی پر سبسڈی دے رہی ہے۔ 4 بلین ڈالرز کا خوردنی تیل امپورٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ سستی گیس اس لیے دیتے ہیں کہ کھاد کی قیمتیں کم رہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ کا طوفان مچا رکھا ہے۔ عمران خان کے بقول اُن کے علاوہ سب غدار ہیں۔ نون لیگ کی حکومت ڈالر 115 پر چھوڑ کر گئی تھی، عمران خان 189 پر لے آئے۔
Discussion about this post