وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج کے ذریعے ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی خاندانوں کو رعایت ملے گی۔ ان گھرانوں کو 2 ہزار ماہانہ دیے جائیں گے۔ 40 ہزار سے کم ماہانہ آمدن والے افراد 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔ تصدیق کے بعد 2 ہزار روپے ادا کردیے جائیں گے۔ اس پیکج کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ کے ساتھ 67 لاکھ مزید گھرانے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ وزیرخزانہ کے مطابق ملک میں ماہانہ 2 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے۔ 80 فی صد سے زائد پیٹرول 40 فی صد امیرترین گھرانے استعمال کرتے ہیں۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔ وزیرخزانہ نے اس امکان کو رد کردیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ کرے گی۔
Discussion about this post