وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 تیس روپے اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
Discussion about this post