پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو سردار کی کرسی پر براجمان ہوگی۔ سوہو قبیلے کے بزرگوں نے متفقہ طور پر سردار اسماعیل سوہو کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی کو سردار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پگڑی باندھ کر باضابطہ طور پر سردار بنانے کی یہ رسم رمضان المبارک کے بعد ہوگی جس میں سندھ سمیت ملک بھر سے سوہو برادری کے افراد شریک ہوں گے۔
پہلی قبائلی سردار ہیرسوہو ستمبر 1975 کو میرپور بٹھورو، ٹھٹھہ، میں پیدا ہوئیں، انہوں نے زراعت اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے 46 سالہ ہیر سوہو نے سیاست کا آغاز 2000 میں پیپلز پارٹی سے کیا اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن میں کونسلر بنیں، جس کے بعد انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی۔
ہیر سوہو ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر تین بار رکن سندھ اسمبلی رہیں اور 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی جوائن کرلی۔
Discussion about this post