نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8000 تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے گئے ہیں ان میں 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کوویڈ 19 ویکسین لازمی ہوگی۔
اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو میدان سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
Discussion about this post