پاکستان سپر لیگ 7کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ پی ایس ایل 7کا یہ میلہ 27جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے۔یہ ایڈیشن پاکستان کے مختلف میدانو ں پر کھیلا جائے گا۔ جس کے لیے فرنچائزر نے جن جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ان میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

ملتان سلطانز:
گزشتہ سیزن کی فاتح اس ٹیم نے پلاٹینم کیٹگری میں ٹم ڈیوڈ، محمد رضوان اور ریلی روسیو کا چنا، ڈائمنڈ میں اڈوین اسمتھ، صہیب مقصود اور عمران طاہر، گولڈ میں شان مسعود، خوش دل شاہ اور شاہنواز دھانی، سلور کی کیٹگری میں رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، رومان پاؤل اور عمران خان سنیئراسی طرح ایمرجنگ میں عباس آفریدی اور عامر عظمت شامل ہیں۔

کراچی کنگز:
پلاٹنیم کیٹگری کے لیے کرس جورڈن، بابراعظم اور عماد وسیم منتخب ہوئے۔ ڈائمنڈ کے لیے لیوس گیگوری، محمد نبی اور محمد عامر کا انتخاب ہوا۔ گولڈ میں جو کلرک، شرجیل خان اور عامر یامین، سلور کے لیے عمید آصف، ٹم بیل، روحیل نذیر، محمد عمران اور محمد الیاس، اسی طرح ایمرجنگ فیصل اکرم اور قاسم اکرم منتخب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ:
پلاٹینم کیٹگری میں کولن منرو، آصف علی اور حسن علی کا چناؤ ہوا۔ ڈائمنڈ کے لیے مرچنٹ ڈیلون، شاداب اور فہیم اشرف، گولڈ میں الیکس ہالز، محمد وسیم اور اعظم خان، بات کی جائے سلور کی تو یہاں اس ٹیم نے محمد اخلاق، ریسی ٹوپلے، دانش عزیز، ظفر گوہر اور پال اسٹرنگ کو چنا ہے۔ جبکہ مبشر خان اور ایم ذیشان ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے۔

کوئٹہ گلیٹرز :
پلانٹیم کے لیے جیسن رائے، جیمز وینس اور سرفراز احمد چن لیے گئے ہیں۔ ڈائمنڈ میں جیمز فولنکر، افتخار احمد، محمد نواز، گولڈ میں شاہد آفریدی، محمد حسنین اور نسیم شاہ اسی طرح سلور کیٹگری میں عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکیوٹ، خرم شہزاد اور نوین الحق، ایمرجنگ میں عبدل واحد اور محمد اشعر قریشی شامل ہیں۔

پشاور زلمی:
حضر ت اللہ زازئی، وہاب ریاض اور لائم لیونگ اسٹون پلانٹیم کیٹگری میں چنے گئے ہیں۔ ڈائمنڈ کے لیے شعیب ملک، شیرفان ردرفورڈ اور حیدر علی، بات کی جائے گولڈ کی تو یہاں عثمان قادر، ثاقب محمود اور حسین طلعت، سلور کیٹگری کے لیے سلمان ارشاد، ارشد اقبال، سمین گل، کامران اکمل اور ٹام کوہلر شامل ہیں۔ایمرجنگ کے لیے سراج الدین اور محمد عامرخان شامل ہیں۔

لاہور قلندر:
پلانٹیم کیٹگری میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان چن لیے گئے ہیں۔ ڈائمنڈ میں ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور محمد حفیظ، گولڈ کے لیے عبداللہ شفقی، فل سالٹ اور ہیری بروک شامل ہیں۔ سلور کے لیے کامران گھمن، ڈین فوکس کرافٹ، سہیل اختر، ذیشان اشرف اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا۔ ایمرجنگ میں زمان خان اور معاذ خان شامل ہیں۔
Discussion about this post