پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پی ایس ایل کی کامیابی پر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیاہے۔ ایک بیان کے مطابق اس بار یہ ایونٹ غیر معمولی حد تک کامیاب رہا۔ اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کا آنا تھا۔ خاص طور پر لاہور میں کبھی بھی اتنا بڑا زبردست، پرجوش اور جان دار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے منافع کی مد میں اس بار 71 فی صد اضافہ ہوا۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے۔ رمیز راجا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے سال تمام فرنچائزز کے میدانوں پر میچز کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ تماشائی میدان میں آئیں۔

Discussion about this post