پاکستان کرکٹ بورڈ نے ” وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 ” مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت پی ایس ایل 7 کے دوران نئے کرکٹ کمنٹیٹرز کی تلاش ہوگی۔ ڈیجیٹل مہم آج سے شروع ہے۔ کرکٹ کمنٹری میں پیشہ ورانہ کیرئیربنانے کے خواہش مند امیدوار اس مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے ایک لنک بھی دیا ہے، جہاں امیدوار اپنی کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو جمع کراسکتے ہیں۔ اس مہم میں صرف 18 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدوار چاہے تو اردو یا انگریزی کسی بھی ایک زبان میں کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو بنا کر بجھواسکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے والے 20 بہترین امیدواروں کے آڈیشن خود چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کریں گے۔ ان میں سے 5 افراد کو فائنل راؤنڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جن میں سے ایک کو پاکستان کرکٹ کی آواز برائے 2022 قرار دیا جائے گا۔ جسے 5 لاکھ روپے انعامی رقم کے ساتھ پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری کا موقع بھی ملے گا۔
Discussion about this post