پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ڈی این ایس نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے۔جس کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکے گی۔ اس نظام کے تحتر پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو خود بلاک بھی کرسکے گا۔ اس سے قبل پی ٹی اے ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے انٹر نیٹ فراہم کرنے والے اداروں کو فہرست روانہ کرتا تھا۔ نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اسی طرح انٹر نیٹ کی رفتار بھی متاثر نہیں ہوگی۔ ویب سائٹس بلاک کے خودکار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔ پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نظام کے ساتھ نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں، جس سے یہ پتا لگایا جاسکے کہ صارف کیا سرفنگ کررہا ہے۔
Discussion about this post