پاکستانی عوام کی اکثریت ڈیزائنر اور برانڈڈ ملبوسات پہننے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن موجودہ دور کی مہنگائی اور مہنگے ترین کپڑوں کی قیمت جان کر عوام کی یہ خواہش بھی ادھوری ہوتی نظر آرہی ہے لیکن جب بات کی جائے پاکستانی ڈیزائنرز کی تو وہ بھی کچھ کم نہیں، عام اور سادہ ملبوسات کی قیمت اتنی کہ جنھیں جان کر عوام اپنے کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ڈیزائنر اقبال حسین کے شلوار قمیض کا چرچا ہے جس کا فوٹو شوٹ معروف اداکارہ ماہرا خان نے کیا ہے لیکن چرچوں کی وجہ نہ تو ماہرہ خان کا قاتلانہ انداز ہے اور نہ ہی بظاہر سادہ اور عام سی نظر آنے والی شلوار قمیض بلکہ صارفین کے اعصاب پر بجلی بن کر جو گرا وہ آسمان سے باتیں کرتی اس کی قیمت تھی، ڈیزائنر اقبال حسین کی اس ڈریس کی قمیت ڈیڑھ لاکھ جبکہ شلوار 40 ہزار کی ہے، اس کے علاوہ رہی سہی کسر لباس کے ساتھ ڈوپٹے کی قیمت نے بھی پوری کردی،جس میں ہلکا والا 60 ہزاراور بھاری والا صرف 2 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔
شلوار قمیض کی قمیت کا پتہ لگنا تھا کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا اور سب نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔
Shalwar kon 40,000 rs ki laita hai 😭😭😭 pic.twitter.com/qmfshI12MF
— Brownie ✨ (@the_desi_dream) June 15, 2022
Things only Maryam Nawaz can afford. https://t.co/5p1eBsxmwY
— Rizwan Najam (@RizwanNajamm) June 16, 2022
Heavy dupatta 2lac. itnay mei tw heavy bike aa jati. https://t.co/18edW2JKhh
— Meki Khan (@iammahheki) June 17, 2022
جتنے کا یہ شلوار سوٹ بتا رہے ہیں، اس سے کم میں 200 مہمانوں کا ولیمہ ہو جاتا ہے
جناب @betterpakistan ہماری چائے کی پیالیاں چھین رہے ہیں، یہ دہشتگردی نظر نہیں آتی؟ https://t.co/M8btedLN4a— Muhammad Ali (@Coeus_MA) June 17, 2022
Discussion about this post