چین میں عوام کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے محفوظ رہنے کے لیے چڑیا گھر کے ننھے منے بندر کو زبردستی سگریٹ نوشی کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔ جس پر اب سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا۔
جن کا کہنا ہے کہ معصوم سے بندر کے بچے کو سگریٹ پلا نے پر مجبور کرنا کسی صورت جانوروں کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ مناظر ہینگ شوئی وائلڈ لائف پارک کے ہیں۔ جہاں بینجمن نامی اس بندر کو زبردستی سگریٹ پلائی گئی۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کو سگریٹ نوشی سے باز رکھنے کے لیے کوئی اور آگاہی مہم بھی استعمال کی جاسکتی تھی۔
بالخصوص ایسے میں جب بندر کا یہ بچہ سگریٹ پینے کو تیار نہیں اور جب اس نے کش لگایا تو اُس کی حالت غیر ہوگئی۔ اس ضمن میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بیشتر تنظیموں نے اس طرز عمل کو غیر اخلاقی اور جانوروں پر ظلم قرار دیا ہے۔
Discussion about this post