کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے بات آگے بڑھ گئی، بے خوف اور نڈر ڈکیت اب واردات کے دوران خواتین کی عصمت کو داغ دار بھی کرنے لگے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر اے 7 میں پیش آیا دل دہلانے والا واقعہ، جہاں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ڈکیت گھر میں آدھمکے، اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور قیمتی اشیا پر ہاتھ صاف کیا۔ جس کے بعد یہ بے حس ڈکیتوں نے لڑکی کو گن پوائنٹ پر پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جائے وقوعہ سے بحفاظت فرار ہو گئے جبکہ عباسی شہید اسپتال میں لیڈی میڈیکل لیگل آفس کی عدم موجودگی کی وجہ سے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا میڈیکل نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس کے مطابق بے لگام ڈاکوؤں پر لگام ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن روز بہ روز کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے نے پولیس کی ناکام کارگردگی کا کٹھا چٹھا عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔
Discussion about this post