پاکستان کے لیے خدمت پر پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا، ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی اور اس اعزاز کو اپنے لیے قابل فخر قرار دیا۔ ستارہ پاکستان لیتے وقت انہوں نے پاکستان کا قومی لباس سفید رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا۔
There it is👇🏾👇🏾👇🏾me collecting the
Sitara-I-Pakistan award 🥇. Such a proud moment https://t.co/Dv82dZ9fMC pic.twitter.com/W9FZjBQxaF— Daren Sammy (@darensammy88) May 30, 2022
اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ میں کیا لینے جارہا ہو؟ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی ڈیرن سیمی کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔ جن میں ڈیرن سیمی کا نام بھی شامل تھا۔
Discussion about this post