وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا جنرل باجوہ سے خوشگوار تعلقات ہیں۔ جو بھی نکتہ نظر ہوتا ہے بیٹھ کر طے کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر بھی بات چیت کا طریقہ اختیار کیا گیا اور اس حوالے سے تمام ترمعاملات طے پاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔ تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔
فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔ ہربندہ ہر گھنٹے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے. نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسیس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا@fawadchaudhry pic.twitter.com/0xz5af4EzZ
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) October 14, 2021
Discussion about this post