ٹی 15 یا کالر والی، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے پینچ ٹائیگر ریزرو کی افسانوی شیرنی جس نے 29 بچوں کو جنم دینے کے بعد "سپر ماں” کا خطاب حاصل کیا، 16 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد موت واقع ہوگئی۔ ماترم نام سےمشہور اس شیرنی نے 11 سالوں کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا جس میں سے 25 بچے زندہ بچ گئے،اس شیرنی نے بھارتی پینچ نیشنل پارک میں 17 سال سے زیادہ عرصے تک جنگل میں رہنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا، اس کی میراث صرف پینچ تک ہی محدود نہیں ہے کیونکہ اس کے مادہ بچے کو پنا ٹائیگر ریزرو میں منتقل کر دیا گیا تھا جس نے پانچ بچوں کو جنم دیا اور پنا ٹائیگر ریزرو میں شیروں کی نقل مکانی کے منصوبے کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرنی کو آخری بار 14 جنوری کو بھورا دیو نالہ کے قریب دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ کمزوری سے نڈھال ہوکر بے سود ایک کونے پر پڑی تھی وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق جنگلات کی دیکھ بھال کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ شیرنی کی موت ہفتے کو بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی۔ ماہرین کے مطابق شیروں کی اوسط عمر 12 برس ہوتی ہے جبکہ ’کالر والی‘ کی عمر 17 تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی لیکن ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ بڑھاپے کی وجہ سے متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے”۔ شیرنی کو ‘کالر والی’ نام مقامی افراد نے دیا تھا جبکہ یہ سپر ماں شیرنی سیاحوں اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر کی پسندیدہ شیرنی تھی۔
کالر والی، ٹی 15، ماترم کے نام سے مشہور اس شیرنی کی آخری رسومات پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ شیرنی کی موت ٹوئٹر صارفین بھی افسردہ ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے لکھا ہے کہ ریاست کے جنگلات ہمیشہ اس شیرنی کی دھاڑ سے گونجتے رہیں گے۔
Last rites of tigress Collarwali of Pench. Where else you will find such view other than India !! pic.twitter.com/w1Q6STu793
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) January 17, 2022
Discussion about this post