کراچی کے شہری اب اپنے بچوں کو صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ایکسپو سینیٹر جا کر ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔ جس کا اہتمام محکمہ تعلیم سندھ نے کیا ہے۔ ایسے والدین جو بچوں کی اسکولز میں ویکسی نیشن کرانے سے محروم رہے۔ وہ ایکسپو سینٹر کا رخ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے 12 سے 18 سال تک کے طالب علموں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کے مراحل سے گزریں۔ اس سلسلے میں اٗن اسکولز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جہاں بغیر ویکسی نیشن کے بچوں کو داخل ہونے دیا جائے گا۔ بچوں کی ویکسی نیشن کرانے کے لیے والدین 18 سال کے کم عمر بچوں کا ” ب فارم” ساتھ لائیں۔

Discussion about this post