نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ جس کے نتیجے میں اپریل 2022 کے بل میں فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ نیپرا قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو ہوگی اور اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا۔
Discussion about this post