منگھوپیرکے ونگی گوٹھ کے خالی میدان سے پولیس کو 20 سے 25 سال کی خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کی لاش کے نیچے سے کم سن بچی بھی دبی ہوئی ملی، جو اپنی زبان میں قتل کی اس واردات کو بیان کررہی ہےلیکن پولیس اس کی زبان سمجھنے سے قاصرہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو اتوار کی رات فائرنگ کرکے مار ڈالا گیا۔ حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کےبعد معلوم ہوسکے گی۔ تفتیش کے مطابق بچی رات بھر لاش کے نیچے دبی رہی،جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ میں سوجن بھی ہے۔ خاتون اور بچی کی شناخت بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
Discussion about this post