کراچی میں اتوار کی رات سے ہونے والی بارش نے مزید تباہی مچادی ہے۔ سڑکیں تالاب بنی ہوئیں ہیں جبکہ کئی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔ گارڈن شو مارکیٹ اور کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کے باعث بند سپر ہائی کے دونوں ٹريکس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ سیلابی ریلہ سپر ہائی وے پر آنے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
Discussion about this post