محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ وہ 2 جولائی سے شہر میں بارش کے امکانات ہیں اور تب تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔ شہر میں جاری گرمی کی نئی لہر کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے نزدیک ہوا کا دباؤ کم ہےاور یہی وجہ ہے کہ سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔ 2 جولائی کی شام میں یا پھر رات میں کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشیں ہونے جارہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردارکیا ہے کہ مون سون سسٹم تیزبارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔
Discussion about this post