کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکہ، 2 غیر ملکی خواتین اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک۔ 3 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق وین میں یہ دھماکہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا۔ جان سے جانے والوں میں ڈرائیور اور سیکوریٹی گارڈ بھی شامل تھے۔ کراچی پولیس کے چیف غلام نبی خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برقعہ پوش خاتون وین سے ٹکرائی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، جان سے جانے والوں میں 2 غیرملکی خواتین، ڈرائیور اور سیکوریٹی گارڈ شامل، دھماکہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا۔ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ #KarachiUniversity #Karachi #KU #Blast #BreakingNews #KarachiBlast #UoK #Taar pic.twitter.com/WmuyuYYj5v
— Taar.TV (@taar_tv) April 26, 2022
عینی شاہد کے مطابق گاڑی یونیورسٹی میں ڈیڑھ گھنٹے پہلے آئی تھی۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ،
Discussion about this post