ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے نیوزی لینڈ کے ’سیکوریٹی تھریٹ‘ کے بہانے کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھرپور اظہار یکجہتی کی ہے۔ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے ٹوئٹ کرکے اعلان کیا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں۔اُن کے ساتھ بھلا کون کون جائے گا؟
I’m going to Pakistan tomorrow, who coming with me? 😉🙌🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) September 18, 2021
کرس گیل کی یہ دعوت، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اچانک پاکستان سے فرار کے بعد آئی ہے۔ جو اس جانب بھی اشارہ کررہی ہے کہ کیوی ٹیم چاہے کچھ بھی کہے، پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے، جہاں آکر غیر ملکی کرکٹرز مہمان نوازی کو برسوں یاد رکھتے ہیں۔ کرس گیل کے اس ٹوئٹ پر بھارتی تو جل بھن گئے ہیں لیکن پاکستانی پرستاروں نے انہیں بھرپور ستائش اور تعریف سے نوازا ہے۔ فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ آپ کے منتظر ہیں لیجنڈ،
see u there legend 😁😁😁😁
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 18, 2021
ایک صارف عبدالکریم کا کہنا ہے کہ گیل ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ ایسٹ اور ویسٹ، گیل ا ز بیسٹ۔۔
We will welcome you boss. East or West, Gayle is the best. Our tea is also fantastic
— Abdullah Karim (@abkhero) September 18, 2021
عمر یوسف کے مطابق کرس گیل یہ بتانے آرہے ہیں پاکستان محفوظ ہے۔ ایک اور صارف فضل عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے لیے دوسرا گھر ہے۔
West Indies is second home of Pakistanis. We love you guys. You are real gem.
— Fazal Abbas (@_AbbasFazal) September 18, 2021
حمزہ کے مطابق کسی کو کوئی سیکوریٹی کی ضرورت نہیں، پاکستان محفوظ ترین ملک ہے۔ یاسف کے مطابق خوبصورت اور دلکش پاکستان، کرس گیل کا انتظار کررہا ہے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیئٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش کش کی ہے کہ اس مایوس کن صورتحال میں دنیا کو ایک بھرپور پیغام دینے کے لیے اُن کی ٹیم نمائشی میچز کھیلنے کو تیار ہے۔
QG owner @nadeem_omar57 has said Quetta Gladiators are ready to play exhibition matches in Pakistan to send strong message to the world that Pakistan is safe.
He added QG will try to bring available foreigners and hope @TheRealPCB & other franchises will be thinking on same lines— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) September 18, 2021
ا ن کے مطابق اس سلسلے میں پی ایس ایل کی دیگر فرنچائزمل کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ترین ملک ہے۔
Quetta Gladiators owner @nadeem_omar57 has also stressed that the we are right behind @TheRealPCB and @iramizraja stating that ‘We will rise again together’
We all need to act like Gladiators, Qalandars, Zalmis, Sultans, Kings and stay United in these tough times #ShaanePakistan https://t.co/CL717dVHho— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) September 18, 2021
Discussion about this post