ارکان اسمبلی کے 2019 میں جمع کرائے گئے ٹیکس کے گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس بھرا۔ ان کی آمدنی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے رہی۔ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون سب پر بازی لے گئے۔ جنہوں نے 14 کروڑ ساڑھے 7 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیے۔ نجیب ہارون کو 2019 میں کل آمدن 1 ارب 87 کروڑ 66 لاکھ روپے کی ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار 662 روپے کا ٹیکس بھرا۔ جبکہ ان کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے رہی ۔ سابق صدر آصف زرداری نے ٹیکس کی مد میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے بھرے۔جبکہ ان کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 لاکھ روپے 35 ہزار روپے کا ٹیکس جمع کیا جبکہ ان کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے رہی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار 277 روپے ٹیکس مد میں بھرے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار 737 روپے ٹیکس کے طور پر جمع کرائے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے ٹیکس ادا کیےجبکہ ان کی آمدنی مدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا کیونکہ ان کی آمدنی صرف 9 لاکھ 38 ہزار روپے رہی۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے 66 ہزار 258 روپے ، سابق وزیراعلیٰ جام کمال نےایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے، موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار 777 روپے جمع کرائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 5 لاکھ 55 ہزار 794 روپے بطور ٹیکس جمع کراچکے ہیں۔ اُدھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار327 روپے ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر کے حصے میں 42 لاکھ 72 ہزار 426 روپے ٹیکس کی صورت میں آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک لاکھ 36 ہزار 808 روپے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار 477 روپے اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے بطور ٹیکس ادا کیے۔یہ اعدادو شمار فیڈرل بورڈ آف ریونیونے جاری کیے ہیں۔
Discussion about this post