سعودی عرب میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں 5 سال سے 11 سال کے عمر کے عام بچوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے، اس سے قبل ان بچوں کو ویکسین لگائی گئی تھی جو پہلے سے کسی مرض میں مبتلا تھے۔ سعودی وزیرصحت کی جانب سے ویکسینیشن سینٹرز میں بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں سینٹرز کو خوبصورت کارٹون کرداروں میں ڈھال کر خوش نما ماحول بنایاگیا ہے جبکہ ویکسین کے لیے آنے والے بچوں کے لیے خصوصی گارڈز تعینات کیے ہیں جو بچوں کو انتہائی نرم اور خوش اخلاقی کے ساتھ خوش آمدید کرتے ہیں اور انہیں ویکسین بوتھ تک لے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ سینٹرز کے عملے کو اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ وہ بچوں میں انجیکشن کے خوف کو دور کریں جس کے لیے عملہ ویکسین لگانے والے بچوں کو ان کے من پسند سپر ہیروز کے اسٹیکرز فراہم کرتا ہے اور انہیں مخلتف کھلونے بھی دیے جاتے ہیں تاکہ بچے بے خوف ہوکر ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کریں اور جان لیوا بیماری سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوائیں۔ وزرات صحت نے اس پورے عمل کی ایک خصوصی شارٹ فلم بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی ہے جو کہ بچوں میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بچے بے خوف ہوکر ویکسین نیشن سینٹرز کا رخ کررہے ہیں۔
لصحتهم الدور جاء عندهم.. وأبطالنا على الموعد!
موعد طفلك لأخذ لقاح فيروس كورونا متاح الآن لهم.#جاء_دورنا pic.twitter.com/d3KDNTMEzT— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) January 17, 2022
وزارت صحت کے مطابق پانچ سے 11 برس کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پر پہلے سے اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
Discussion about this post