مانچسٹر میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا آخری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا میچ آج کھیلا جانا تھا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جہاں ٹیم نے نیٹ پریکٹس منسوخ کی ۔ وہیں اب کرکٹ پرستاروں کے لیے یہ بری خبر آئی ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق بی سی سی آئی سے اس معاملے میں گفتگو ہوئی ، جبھی آج سے شروع ہونے والا پانچواں ٹیسٹ منسوخ کردیا ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں کھلاڑیوں کی جان اور تحفظ عزیز ہے۔ اسی لیے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے جبکہ بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ سریدھار بھی کورونا کا شکارہیں۔ دوسری جانب فزیوتھراپسٹ نیتن پیٹل بھی قرنطینہ میں ہیں ۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کوہلی الیون کو2-1 کی برتری حاصل ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کب اور کہاں ہوگا؟ اس کے بارے میں بہت جلد باخبر کردیا جائے گا۔
Following ongoing conversations with the BCCI, the ECB can confirm that the fifth LV= Insurance Test at Emirates Old Trafford, due to start today, will be cancelled.
— England Cricket (@englandcricket) September 10, 2021
Discussion about this post