کراچی کے مصروف کاروباری اور گنجان علاقے کھارادر میں دھماکہ میمن مسجد کے قریب اقبال مارکیٹ میں دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کا نشانہ پولیس موبائل تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔جسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلز، موبائل اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک بچہ سمیت 12 افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 4 دن پہلے بھی کراچی کے ہی مصروف تجارتی مرکز صدر میں بھی بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس کا نشانہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی تھی۔
Discussion about this post