بین الاقوامی پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافرآف دی ائیر2022 میں اس سال بھی کئی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملیں، جو مختلف کھانوں کی تیاری یا پھر ان سے منسلک تھیں۔
بھارتی فوٹوگرافر دیب دتہ چکرورتی کی مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں اتاری ہوئی ایک تصویر نے سب تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس تصویر میں کباب فروش کباب بنانے کی تیاری کررہا ہے۔ جبکہ سیخوں سے نکلتے ہوئے دھوائیں نے دلکش منظر پیش کردیا ہے۔
اس مقابلے میں کئی اور تصاویر تھیں۔ ان میں چینمیں نوڈلز کی تیاری کی عکاسی کو ” موومنٹ آف نوڈلز” کا نام دیا گیا۔
اسی طرح چین کے فارم ہاؤس میں مخصوص پکوان کی تیاری کا عمل بھی ہرایک کو متاثر کرگیا۔ میز پر ہی کھانے کی تیاری نامی ایک تصویر برطانوی فوٹوگرافر جان کیری کی تھی ۔جس میں مہمانوں کے بالکل برابر کھانا پکایا جارہا تاکہ انہیں گرما گرم پکوان ملے۔
فوڈ اسٹائلشٹ ایوارڈ جرمنی کے کیرولین کے حصے میں آیا، جنہوں نے اسٹوبریز اور دیگر پھلوں اور سبزیوں سے میٹھے پکوان کی عکاسی کی۔ فیوجی فلم ایوارڈ فار انوویشن بلغرایا کے فوٹوگرافر یولے کے حصے میں ایا۔ جنہوں نے کھانوں کی مختلف چیزوں کے ذریعے تصوراتی دنیا بنانے کی جستجو کی۔
مقابلے میں اس سے بھی زیادہ حسین اور خوبصورت تصاویر پیش کی گئیں۔ فوٹوگرافری کے اس مقابلے میں 60 سے زائد ممالک کے ہزاروں پیشہ ور اور شوقیہ فوٹوگرافرز نے حصہ لیا۔
Discussion about this post