سونے کے ہوٹل کے بعد ویتنام میں ایک ایسا ریسٹورنٹ جس کا نام گولڈ بیف ریسٹورنٹ ہے، نے اپنے برانڈ کی تشہیر کے لیے منفرد طریقہ آزما لیا، ریسٹورنٹ اپنے گاہکوں کو دے رہا ہے سنہرا ٹوماہاک اسٹیک، جی ہاں! یہ اسٹیک روایتی ٹوماہاک اسٹیک سے بالکل مختلف ہے کیونکہ اسے مزیدار مصالحہ جات کے ساتھ سونے کے ورق میں پیش کیا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اس کی قیمت دیگر سونے سے تیار کھانوں کے مقابلے میں سستی ہے اس سنہرے اسٹیک کی قیمت 1ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ یعنی ترکی کے مشہور شیف نصرت گوکچے یا سالٹ بے جس نے پہلی بار گولڈ اسٹیک متعارف کرا تھا، اس سنہرے اسٹیک سے یہ قدر کم قیمت میں ہے جہاں اس کی قیمت لگ بھگ 1450 پاؤنڈ یعنی 1914 ڈالرز قدر کم ہے۔
لیکن ویتنام میں بدعنوانی اور ریاستی خلاف ورزی کے دوران یہ ڈش بہت سے لوگوں کی پہنچ سے اب بھی باہر ہے کیونکہ ویتنام میں گزشتہ سال اوسطاً ماہانہ آمدنی تقریباً 183 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ پھر بھی اس ہفتے ریستوراں میں کھانے والے محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنی رقم کی قیمت حاصل کر رہے ہیں۔
Discussion about this post