کہتے ہیں کہ پیوستہ شجر سے امید بہار رکھ ، اور یہ مصرعہ اُس وقت اور بامعنی ہوگیا جب بدھ کی صبح ٹی وی اسکرینز پر ارشد ندیم کا نام جھلما رہا تھا ۔ میاں چنوں کے قریبی گاؤں کے رہائشیوں کا تو خوشی سے برا حال تھا اور ہونا بھی چاہیے تھا کیونکہ ٹوکیو اولمپکس میں جب دس میں نو پاکستانی ایتھلیٹکس ناکامی کا داغ سجا کر وطن لوٹ رہے ہیں تو وہیں ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے ۔
ارشد ندیم نے اپنا نیزہ 85.16 میٹر دور پھینک کر اب گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ مجموعی طور پر وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اب وہ طلائی تمغے کے حق دار بنیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہفتہ 7 اگست کی شام 4 بجے ہوگا۔ ہاں مگر یہ ضرور ہے کہ ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی اتھلیٹ بن گئے ہیں۔

ارشد ندیم کا سفر
صرف 24 برس کے ارشد ندیم نے اُس وقت بھی دھوم مچائی تھی جب 2016 میں بھارتی شہر گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ گلے میں سجایا تھا۔ اسی برس وہ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ لے کر وطن لوٹے تھے۔ اگلے ہی برس اسلامک سالیڈیرٹی گیمز باکو میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔
جکارتہ کے سال 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں کانسی کے تمغے کے حصول میں سرخرو رہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی وہ 8 ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہے۔
اگلے 2 برسوں کے دوران وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ قطر میں 16ویں نمبر پر آئے، جب کہ نیپالی شہر کٹھمنڈو کے ساؤتھ ایشین

گیمز میں انہوں نے 86 اعشاریہ 29 میٹرز کے ساتھ نیزہ پھینکنے کا اپنا نیا ریکارڈ بنایا۔
رواں برس ارشد نے ایرانی شہر مشہد میں ہونے والے مقابلوں کا موقع ضائع نہ کیا۔ اس بار ان کا نیزہ 86.38 میٹر دور جا کر گرا، جو ان کو طلائی تمغے کا حقدار ٹھہرا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہفتہ 7 اگست کی شام ان کا نیزہ تمغے کی ڈور میں شامل ہوگا یا نہیں، اس کیلئے انتظار کریں۔
Indian athlete Neeraj Chopra and I qualified for the final in men’s javelin throw competition. I will be competing against Indian player on 7th of August. Prayers needed. Live long Pakistan 🇵🇰 #Olympics #olympics
#JavelinThrow pic.twitter.com/4XJLsHJSUo— Arshad Nadeem (@ArshadNaadeem) August 5, 2021
#ArshadNadeem From 🇵🇰 And #NeerajChopra From 🇮🇳 both will meet in the finals on 7th of August.
#JavelinThrow pic.twitter.com/PnRu4dAo7r— Wasim Aslam (@HothBaloch22) August 4, 2021
Incredible! What a Throw😍Finishes No.1 in Qualifying Round #JavelinThrow best of Luck for the Finals.#ArshadNadeem #Olympics pic.twitter.com/kst4FjSTpS
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) August 4, 2021
Discussion about this post