سوشل میڈیا پر وائرل کراچی چڑیا گھر کے جانوروں کو بھوک سے تڑپتے ہوئے کی ویڈیوز اور تصاویر نے بے زبانوں سے محبت کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔ ہر کوئی سندھ حکومت اور کے ایم سی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جانوروں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کررہا ہے اور خوراک کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
We have no right to zoos if this is how we treat animals….Karachi Zoo fails to pay food suppliers….The animals are already in awful shape.
Let’s shut down all zoos @anikasleem @FOURPAWSUSA shame on #KarachiZoo pic.twitter.com/EAeh62hxaL— anila (@anilaumair_) November 23, 2021
This is not the first time humans proved themselves unmerciful to these creatures. Instead of giving them food they have been given exruciationg death due to malnutrition😕#KarachiZoo #SaveAnimals pic.twitter.com/JqoztkFgZs
— Mohammad Usama Asghar (@UsamaAr10) November 23, 2021
سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے بھی کراچی کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی نااہلی پر شدید برہمی کا اظہار کیا یہ غلط ہے، یہ دل دہلا دینے والا ہے اور یقینی طور پر ہماری تفریح کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہم جانوروں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور انہیں کھانا نہیں کھلاسکتے تو ہم چڑیا گھر کے مستحق نہیں ہیں۔ شنیرا نے مزید کہا کہ جانوروں کو کھانا کھلانے سے عملے کی تنخواہ کا کوئی تعلق نہیں اور یہ کوئی عذر نہیں ہے۔
Outraged!
This is wrong, it’s heartbreaking & definitely should not be for our entertainment!
If our animals are not cared for, fed and in proper natural habitat-like enclosures then we don’t deserve a Zoo!
Not being able to pay the staff to feed the animals is not an excuse! https://t.co/CdUuT5UOPP— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 24, 2021
چڑیا گھر میں جانوروں کی انتہائی لاغر بننے کی وجہ مناسب غذا نہ ملنے کی بتائی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔ ٹھیکدار نے رقم ادا نہ ہونے کی صورت میں جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا، گزشتہ تین روز سے چڑیا گھر کے جانوروں نے کچھ نہیں کھایا۔
انٹرنیٹ پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے والے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی نے نوٹس لیا اور کے ایم سی کی ٹیم کو چڑیا گھر کے اچانک ہنگامی دورے کی ہدایات کیں۔ جس پر ترجمان کے ایم سی کا کہنا تھا کہ چڑیاگھرمیں جانوروں کی خوراک سےمتعلق خبریں حقائق کےمنافی ہیں، کے ایم سی افسران کے دورے میں یہ بات سامنے آئی کہ چڑیاگھر میں موجود جانوروں کیلئے ایک ہفتےکی خوراک موجود ہے۔
چڑیا گھر میں جانوروں کے لئے ایک ہفتے کی خوراک موجود ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی
چڑیا گھر اور سفاری پارک کے جانور صحت مند ہیں اور انہیں مسلسل خوراک فراہم کی جا رہی ہے
بعض شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے اس قسم کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی pic.twitter.com/CXbvApqDtH
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) November 23, 2021
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک کے تمام جانور صحت مند ہیں اور انہیں مسلسل خوراک کی فراہمی جاری ہے۔ عض شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اس قسم کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کیونکہ یومیہ بنیاد پر سیکڑوں شہری چڑیا گھر جاتے ہیں جو جانوروں کی صحت یابی اور تندرستی کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
چڑیا گھر میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے جانوروں سے متعلق اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے
کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق منفی خبریں پھیلا کر سیاست نہ کی جائے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی@murtazawahab1 #karachi #KarachiZoo pic.twitter.com/UCtxFYjwO1
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) November 23, 2021
Discussion about this post