نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈن آکلینڈ میں کورونا وبا کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہی تھیں، جس میں وہ اپنی حکومت کے مختلف اقدامات کو بیان کررہی تھیں، جن کے ذریعے انہوں نے کورونا وبا پر قابو پایا۔ اسی دوران زلزلے کے جھٹکے انہیں محسوس ہوئے لیکن بلا کا اعتماد ان کے چہرے پر نظر آیا۔ جو ذرا سا بھی نہیں گھبرائیں۔ بلکہ مسکراتے ہوئے بولیں کہ ’ معاف کیجئے گا، تھوڑی سی پریشانی ہے‘۔ اور پھر اِس کے بعد انہوں نے اپنی پریس کانفرنس جاری رکھی۔
Jacinda Ardern keeping her cool as an earthquake rattled the North Island around 10 minutes ago. @1NewsNZ pic.twitter.com/TSfiplDtMb
— Andrew Macfarlane (@andrewmacfnz) October 21, 2021
جاسنڈا آرڈن کی یہ خود اعتمادی اور اطمینان دیکھ کر پریس کانفرنس میں موجود صحافی بھی نہیں گھبرائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی آئس لینڈ میں 5.9کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ فی الحال ان جھٹکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی پراعتمادی کی تعریف کی جارہی ہے۔
Discussion about this post