کراچی کی گرین لائن میں سفر کرنے والے مسافر اُس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب پاور ہاؤس کے قریب پوری بس میں مدھر اور رسیلے نغموں کی بہار آگئی۔ ابتدا میں سب یہی سمجھے کہ ممکن ہے ڈرائیور نے سی ڈی چلا دی ہو لیکن جب نظریں گھما کر انہوں نے دیکھا تو 4 نوجوانوں کو سامنے پایا ، جن میں سے ایک نوجوان ہاتھوں میں گٹار تھامے تھا جبکہ باقی دلوں کے تار چھیڑنے کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔ یہ دراصل میوزیکل بینڈ ” گمنام ” ہے۔ جس کو یہ انوکھا اور دلچسپ آئیڈیا آیاکہ دوران سفر مسافروں کی تفریح کے لیے محفل سجائی جائے۔
Random Jam Scene in Green Line Buss💞
YouTube: https://t.co/1JKSlLxkfP
Instagram Follow: https://t.co/rm6DPxuLjD
Facebook follow : https://t.co/xXvBtsxWX8
Stay Connected 😇❤️#GumNaamOfficial #GumNaamMoosiqui#GumNaamkiVibes#brt #greenline #GreenLineBus
#Karachi pic.twitter.com/bNdbRdNtSh— GumNaam (@GumNaamMoosiqui) February 7, 2022
پاور ہاؤس سے موسیقی کا یہ سفر حیدری جا کر اپنے اختتام کو پہنچا۔ ظاہری بات ہے مسافروں نے تو اس لائیو پرفارمنس پر دل کھول کر داد دینی ہی تھی ۔” گمنام” دراصل 8 نوجوانوں کا ایک ایسا میوزیکل بینڈ ہےجو گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔
یہ میوزیکل بینڈ مختلف یونیورسٹیز، کالجز اورشاپنگ مال کے علاوہ نجی اداروں کی تقریبات میں پرفارم کرکے پرستاروں کی تعداد دن بدن بڑھا رہا ہے۔ جہاں تک گرین لائنز بس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں ارسلان مرزا کا کہنا ہے کہ بس ایسے بیٹھے بٹھائے خیال آیا کہ موسم حسین ہے تو سفر کا لطف گانوں سے اٹھایا جائے۔ اُن کے مطابق ان کے گروپ میں تین گلوکار شامل ہیں۔
ان میں بلال احمد مرکزی گلوکار ہیں، جبکہ شہیر اور اسامہ بھی گلوکاری میں رنگ بھرتے ہیں جبکہ سید صبیح لیڈ گٹارسٹ ہیں۔ ان کے علاوہ ” گمنام ” میں سید سمیع اور حسان بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ ” گمنام ” کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ لائیو جیمنگ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے گرین لائنز بس میں سریلے نغمے پیش کرنے پر ہر جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
Discussion about this post