فیشن اور اسپورٹس کی دنیا کے 2 معروف ترین برانڈزگوچی اور ایڈی ڈاس کو ان دنوں چین میں تنقید کا سامنا ہے، جس کی وجہ حالیہ دنوں میں لانچ کی گئی دونوں کی مشترکہ کلیکشن میں لاکھوں مالیت کی ایک ‘چھتری’ ہے۔
جی ہاں چھتری، جو بارشوں اور طوفان میں ہمارے لیے لائیو سیونگ ٹولز کے طور پر کام کرتی ہے لیکن ایسی چھتری کا کیا فائدہ جو واٹر پروف ہی نہ ہو۔ گوچی اور ایڈی ڈاس کی متعارف کروائی گئی چھتری بھی یہی خصوصیت رکھتی ہے، گوچی کی ویب سائٹ پر سن امبریلا سے متعلق تفصیلات میں واضع کیا گیا ہے کہ یہ واٹر پروف نہیں، یہ آپ کو پانی سے نہیں بچا پائے گئی البتہ آپ اسے سورج کی تپش سے بچاؤ، سجاوٹ یا روز مرہ استعمال کی دوسری چیزوں جیسے گھڑی، بیگ وغیرہ کے طور پر ضرور استعمال کرسکتے ہیں۔
مہنگی ترین اس سن امبریلا کو آئندہ ماہ کی 7 تاریخ کو فی الحال چین میں متعارف کروایا جائے گا۔ جس کی قیمت 11 ہزار 100 یوان ( 1329 پاؤنڈز) رکھی گئی ہے جوکہ پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
چین کی فیشن انڈسٹری میں چھتری کو آنے میں کئی روز باقی ہے لیکن سن امبریلا کی دھوم ابھی سے مچ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف برانڈز کے اس نرالے پروڈکٹ پر صارفین حیران ہیں وہی کچھ صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ جہاں بیشتر صارفین کا ماننا ہے کہ یہ چھتری قطعی طور پر بالکل ہی بیکار ہے اور لاکھوں روپے خرچ کرکے اس چھتری کو خریدنا ایک احمقانہ اقدام سمجھتے ہیں۔
⚠️warning!🤣⛽️
☔️Umbrellas are not waterproof!#adidasxGucci @adidasoriginals @gucci #VirtualWorld #REALITY #Blockchain #CryptocurrencyNews #Metaverse #NFTCommunity #NFTcollectibles #NFTartist #nftcollector pic.twitter.com/xmudzHHxrW— cubist👽🐼🧛♂️🧟♂️🧚♀️🤖 (@cubist_pg) May 13, 2022
Discussion about this post