گوگل میپس کے ذریعے یہ تو معلوم ہوجاتا ہے کہ کن علاقوں میں ٹریفک کا طوفان برپا ہے لیکن اب نیافیچر متعارف کردیا گیا ہے۔ جو آپ کے شہر یا قصبے کے مصروف ترین ہجومی علاقوں کی بھی نشاندہی کرے گا۔ یعنی وہ علاقے جہاں عوام کا رش ہوگا، اب اس نئے فیچر کی بدولت گوگل میپس صارفین کو باسانی معلوم ہوجائے گا۔ جس کے بعد آپ اس بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے متبادل راستے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
گوگل میپس کی یہ نئی سہولت تمام تر اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس سمیت تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی۔ یہ فیچر ان علاقوں میں بھی کام کرے گا، جہاں ریستوران، دکانیں اور تفریحی مقامات ہیں۔ اس نئے فیچر کو ’Area Busyness‘ کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق اس فیچر سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکے گا کہ کسی ایک مقام پر ہفتے کے کس گھنٹے کتنا رش ہوتا ہے۔
Discussion about this post