اب تک گوگل ٹرانسلیٹ میں 133 زبانیں تھیں اور یہ تعداد اضافے کے بعد بڑھ کر 243 تک پہنچ جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ گوگل نے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 مزید زبانوں کا اضافہ کیا ہے۔ گوگل نے بتایا کہ تازہ ترین اقدام زبانوں کو پھیلانے کا اب تک کا سب سے بڑا اقدام ہے۔ شامل کی جانے والی نئی زبانیں دنیا بھر میں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد بولتے ہیں، جو دنیا کی تقریباً 8 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔ جبکہ کچھ زبانیں بولنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے۔
Discussion about this post