ڈھاکہ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر میچ جیتا اور یوں 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ یہ پاکستان کی اس اعتبار سے بھی بڑی کامیابی ہے کہ کیونکہ بنگلہ دیش اپنے میدانوں پر آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کو ہرا چکا تھا لیکن پاکستان نے تینوں میچوں میں سے صرف ایک میچ یکطرفہ انداز میں جیتا اور آج بھی میچ کے آخری لمحات ہر کرکٹ پرستار کے دل دھڑکتے رہے۔ بالخصوص ایسے میں جب بنگلہ دیشی کپتان نے 5گیندوں پر3کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 125رنز کے معمولی سے ہدف میں پاکستان کو مشکلات تو آئیں جبکہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے پاکستان باسانی میچ میں سرخرو ہوجائے گا لیکن سنسنی خیزی لانے میں سابق کپتان سرفراز احمد کا بھی خوب نمایاں کردار رہا۔ جنہوں نے 12گیندیں کھیل کر 6رنز بنائے۔
جبھی میچ میں وہ سنسنی خیزی آئی کہ آخری گیند پر 2رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے کور پر چوکہ مار کر بنگلہ دیشی امیدوں کے چراغوں کو بجھا کر رکھ دیا۔مین آف دی سیریز رضوان احمد ٹھہرے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کرکٹ پرستاروں نے اس میچ پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔
بالخصوص بنگلہ دیشی کمنیٹٹر اطہر علی خان جوسیریز میں اپنی جانب دارانہ کمنٹری کی وجہ سے ہدف تنقید رہے ہیں۔اسی لیے ایک صارف ماہ نور نے انہیں مین آف دی سیریز قرار دیا۔
Man of the series
Athar Ali khan 😂👏🏽 #PAKvBAN pic.twitter.com/uffW3rBdgz— mahanoortweets (@mahanoortweets1) November 22, 2021
ایک صارف ظفر اللہ کہتے ہیں کہ کوئی سرفراز کو الزام نہ دے۔ سرفراز بھائی تو محفل جمانے آتے ہیں آج بیٹنگ کرنے آگئے۔
No one can blame Sarfaraz
Sarfaraz bhai to mehfhil jamanay atay hain.
Ajj batting krnay agaye#PAKvBAN #sarfaraz #SarfarazAhmed pic.twitter.com/5lqUO6RAtT— ZAFAR U LLAH (@mrzafarullah) November 22, 2021
شائن اسٹائن لکھتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بڑے دل والے ہیں، چھوٹی ٹیموں کے ساتھ بھی ایسے کھیلتے ہیں کہ وہ خود کو آسٹریلیا سمجھنے لگتی ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی بڑے دل والے ہیں
چھوٹی ٹیموں کیساتھ بھی ایسے کھیلتے ہیں کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے جیسی ٹیمیں بھی خود کو آسٹریلیا سمجھنے لگتی ہیں۔ #PAKvBAN— شائن سٹائن (@Shine_Stine) November 22, 2021
عرفہ بخاری نے بنگلہ دیشی پرستاروں کے لیے لکھا کہ ہاتھ تو آیا مگر منہ کو نہ لگا۔
Well played Bangladesh but…. #PAKvBAN #BANvsPAK pic.twitter.com/1sSurGsSdF
— Ifrah Bukhari 🇵🇰 (@S_IfrahBukhari) November 22, 2021
عثمان منیر لکھتے ہیں کہ ایسا میچ کھیلتے ہی نہیں جس میں ہارٹ اٹیک نہ آئے۔
PCT be like:
Aisa match khelte hi nhi jis main Heart Attack na aye#PAKvBAN pic.twitter.com/j4q0RCRINi— Usama Munir (@usamam549) November 22, 2021
ایک اور صارف اعزاز الدین نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ موت کو چھو کے واپس آگیا ہوں۔
Pakistan be like😅#PAKvBAN pic.twitter.com/UfgVvHkXdU
— Muhammad Aizaz Uddin (@AizazTaj) November 22, 2021
Discussion about this post